شمالی وزیرستان:بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں مکمل، بیلٹ پیپرز ترسیل کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر شاہد علی خانکا کہنا ہے کہ پولیس کی سیکورٹی میں انتخابی عملہ اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن روانہ کردیا گیا ہے
آئی ڈی پیز کے لئے 25 پولنگ اسٹیشن بنوں میں قائم کئے ہیں ۔تین تحصیل چئیرمین، 75 ویلج کونسل اور 6 نیبرہوڈ کونسل کی سیٹوں پر انتخابات ہونگے۔علاقے میں 3 لاکھ 96 ہزار 700 ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ جبکہ2 لاکھ 35 ہزار 300 مرد، 1 لاکھ 61 ہزار 400 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔268 مردوخواتین پولنگ سٹیشنز پر 4 ہزار سے زائید پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔
تین تحصیل چئیرمین سیٹ کے لئے 50 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ جنرل کونسلر 601، کسان 135،یوتھ 225، خواتین301 اور 4 اقلیتی امیدوار لڑیں گے۔