جمرود: عیسائی برادریی میں ایسٹر کے لیئے امدادی چیکس تقسیم

جمرود، ایسٹر آمد عیسائی برادری کے 86 افراد میں آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیکس تقسیم
تفصیلات کے مطابق جمرود سے تعلق رکھنے والے 86 عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد میں مجموعی طور پر آٹھ لاکھ ساٹھ ہزار کے چیک تقسیم کیے گئے اس سلسلے میں جمرود تحصیل میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی ویلسن وزیر ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود عبدلقیوم خان کے علاؤہ عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔

ایم پی اے ویلسن وزیر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جمرود عبدلقیوم خان نے 86 مرد و خواتین میں چیکس تقسیم کیے۔تقریب سے ایم پی اے ویلسن وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ اوقاف مزہبی و امور اقلیتی امور کی طرف سے ایسٹر کے آمد کے موقع پر دس ہزار فی کس کے چیکس حوالے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ پورے قبائیلی اضلاع میں آٹھ سو افراد میں مجموعی طور پر آٹھ کروڑ روپے تقسیم کیے جائے گے۔انہوں نے کہا کہ چیکس حوالے کا مقصد عیسائی برادری کا مقصد 17 اپریل کو ایسٹر یعنی عید کی خوشیاں دوبالا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں قبائیلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد اقلیتی برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket