این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن کے لیئے انتظامات مکمل

این اے 33ہنگو ضمنی الیکشن کے لیئے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 3لاکھ 14ہزار سے افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ انتخابی مہم کل آدھی  رات ختم ہوگیا اور  پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی۔ 

       قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 ہنگو کی خالی نشست پر 17اپریل 2022 کو ہونیوالے   ضمنی  الیکشن  کے لئے   تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔انتخابی مہم  کل آدھی رات ختم ہوگی، پولنگ 17اپریل کی صبح 8بجے شروع ہوکر شام 5بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی،  مجموعی طور پر 3لاکھ 18ہزار سے 900 سے زاید  افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ کُل 210پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں مرد حضرات کے لئے 64خواتین کے لئے 55اور 91 مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں جبکہ 110پولنگ اسٹیشن  حساس، 77 انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں، جس کے لئے سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ اسی طرح انتخابی عملے  کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جن کو باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہےاوراس ضمنی الیکشن میں 5امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے جن میں  اے این پی سے سعید عمر، جے یو آئی سے عبداللہ، آزاد امیدواران  عتیق احمد اور محمد سعید اور پی ٹی آئی سے ندیم خان شامل ہیں،  16اپریل کو تمام پولنگ عملہ کو انتخابی سامان فراہم کرکے انہیں اپنے پولنگ اسٹیشنوں کو روانہ کردیا

 جائیگا۔ ضمنی الیکشن کی نگرانی کے لئے  صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر میں کنٹرول  روم قائم کیا گیا ہے۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں عوام  ٹیلی فون نمبرات 091-9211034, 091-9222475پر رابطہ کرسکتے ہیں،

صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا محمد رازق نے حلقے کے تمام ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف وخطر اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket