اورکزئی : اطلاعات کے مطابق کل رات چھپرمشتی کے کوئلے کے مائن میں کل 6 افراد موجود تھے۔ نیچھے مائن میں زیادہ پانی ابھرنے کی وجہ سے 3 افراد کو موقعے پر ریسکیو کیا گیا جبکہ 3 افراد ابھی بھی پانی میں لاپتہ ہیں۔
مزدوروں کا تعلق ضلع شانگلہ سے بتایا جارہا ہے۔
مائن سے نکالے جانے والے 3 افراد میں سمیع اللہ، احمد اور فرمان شامل ہے جن کو بہترین علاج کیلئے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال کے ڈی اے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جناب محمد بلال آفریدی صاحب کی نگرانی میں ابھی بھی کوئلے کے مائن سے پانی کا اخراج اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔