میرانشاہ:فائرنگ سے دو افرادجانبحق

میرانشاہ ۔ شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جانبحق ۔
پولیس کے مطابق فائرنگ میرعلی بازار کے ہرمز اڈہ میں ھوئی ۔  نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب  ہوگئے۔
جانبحق ہونے والے دونوں افراد ایف سی میں بھرتی انٹرویو کیلئے لاچی ضلع کوہاٹ سے ائے تھے ۔
جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت عدنان محمود ولد اسد گل سکنہ لاچی شفیع اللہ ولد رحم دین سکنہ لاچی ضلع کوہاٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
 دونوں ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا ۔پولیس جائے وقوعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket