پشاور:محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں انتہائی گرم اور خشک موسم کی پیشن گوئی ہے۔خیبرپختونخوامیں درجہ حرارت معمول سے7-09سنٹی گریڈ بڑھنےکاامکان ہے۔ جبکہ اپراور لوئر چترال,کوہستان اپر،دیر اپر کے برفانی علاقوں میں گرمی کی لہر کی صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
گرمی کی لہر سے برف کے پگھلنے کی شرح بڑھنے سے بالائی اضلاع میں گلاف ایونٹ /فلش فلڈ کا خدشہ بھی ہے جس کے باعث پانی کے راستوں کے قریب رہنے والے آبادیوں کوالرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ دوسری طرف صوبائی حکومت نے محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 گرمی کی شدت اور ہیٹ سٹروک سے عوام کو بچانے کے لئے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی اورمحکمہ زراعت اور لائیو سٹاک فصلوں اور جانوروں کے لئے مناسب انتظامات سمیت دیگر اقدامات یقینی بنانے کے لیئے ضروی اقدامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
قدرتی افات کے نقصانات سے بچنے کے لئے پی ڈی ایم اے کو پیشگی اقدامات اوراین ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کیساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے کوارڈینشن یقینی بنانے کا بھی کہا گیا ہے۔ صوبائی حکومت نےعوام سے اپیل ہے کہ گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے غیر ضروری طور گھروں سے باہر نہ نکلیں اورگھروں سے باہر نکلنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر یقینی بنائیں۔