باجوڑ میں ڈرائیونگ لائسنس اجراء سینٹر قائم

سابقہ ​​فاٹا کے ضلع باجوڑ کے عوام تک محکمہ ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو دہلیز پر پہنچانے کے لیے، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ باجوڑ ڈرائیونگ لائسنس برانچ قائم کی ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، اے ڈی ٹرانسپورٹ سعید خان ٹرانسپورٹ رحمت حسین ڈی ایم او، آر ٹی ایس کمیشن نے ڈی پی او آفس باجوڑ کے سامنے ڈی سی کمپاؤنڈ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کیا۔
باجوڑ کے لوگ اب اپنی شہر باجوڑ میں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ سے کمپیوٹرائز لائسنس بنا سکتے ہیں جوکہ جدید ٹیکنالوجی سم کارڈ اور نادرہ کے ذریعے اس لائسنس کا اجراء کیا جائے گا۔ مختلف گاڑیوں  بشمول ہیوی، لائٹ اور دوسرے مال بردار اب کسی  کا بھی  لائسنس بنانے کیلئے اپ کو کسی بھی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ہے اپنے شہر باجوڑ میں یہی سہولت اب موجود ہے اپ کیلئےلہذا ڈرائیونگ لائسنس لینے کے خواہشمند حضرات کل سے لائسنس کے حصول کے سلسلے میں ٹرانسپورٹ آفس سول کالونی خار باجوڑ تشریف لائیں اور اپنے لائسنس کے لئے درخواست جمع کریں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket