شہید انسپکٹر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

شہید انسپکٹر سحر گل خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے تابوت کو سلامی پیش کی۔

شہید کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ سی سی پی او پشاور محمد اعجاز خان نے اس موقع پر کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا  جائے گا۔یاد رہے کہ انسپکٹر سحر گل خان آج پشاور میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو گئے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket