Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Saturday, March 15, 2025

شمالی وزیرستان سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرالیا گیا

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے اغوا کیے گئے ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذیشان پولیو پروگرام سے منسلک تھے۔

ضعلی انتظامیہ کے مطابق  7 روز قبل میرعلی سے اغوا کیے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر ذیشان صحت مند اور محفوظ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ذیشان وزیرستان کے علاقے میں ڈبلیو ایچ او کی ٹیم کے ہمراہ انسداد پولیو مہم کی ڈیوٹی ادا کرنے میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح نقاب پوش ملزمان نے انہیں اغوا کرلیا تھا۔

ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی میں حساس اداروں، سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket