خیبرپختونخوا ٹورازم نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ کانفرنس کا آغاز

پشاور:خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی اور ڈائریکٹریٹ آف یوتھ آفیئرز خیبرپختونخوا کے تعاون سے تین روزہ نیشنل یوتھ ڈیویلپمنٹ کانفرنس کاآغاز ہو گیا۔ جس میں نیشنل یوتھ اسمبلی کے 55 سے زائد اراکین جس میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور صوبے کے دیگر اضلاع سے نوجوانوں نے نمائندگی کی۔

کانفرنس کے پہلے روز مردوخواتین پر مشتمل گروپ نے گلیات کے مقام پر سمندر کٹھہ کے مقام پر صفائی مہم میں حصہ لیااور وہاں موجود کوڑا کرکٹ اور کچرا اٹھایا۔ تین روزہ کانفرنس مختلف تربیتی پروگراموں اور سیشنز کیساتھ ساتھ صفائی مہم اور سیاحت کے فروغ پر مشتمل ہے۔ کانفرنس کی بہترین چیز ضم اضلاع کے نوجوانوں کو اس میں شامل کرنا ہے تاکہ وہ بھی ان مقامات کی سیرو تفریح کیساتھ ساتھ ان تربیتی سیشن کا حصہ بن سکیں۔ کانفرنس میں آج دوسرے روز مختلف صحت افزا سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آلودگی سے پاک سیاحت کے فروغ پر مختلف آگاہی مہمات پر عملدرآمد اور اس سے آگاہی سے متعلق تقاریر کی جائینگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket