ضلعی  شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز

ضلعی  شمالی وزیرستان میں 5 روزہ پولیو مہم کا آغاز۔ ضلعی پولیس شمالی وزیرستان سربراہ فرحان خان کے حصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلعی پولیس کی جانب آج سے ضلع بھر میں شروع ہونے والی پولیو مہم کے سلسلے میں پہلے روزسیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایات پر تمام ایس ڈی پی اوز کا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینگے اس سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ ضلعی پولیس کے 1334سے زائد پولیس افسران و اہلکاران اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے ۔
شمالی وزیرستان پولیس سربراہ کے ہدایات پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر سمیت تمام ایس ڈی پی آوز نے پولیو مہم کی سیکورٹی کےسلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کئے۔
سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو چوکس اور چوکنا رہنے اور محکمہ صحت کی تشکیل کردہ پولیو ٹیم کی سیکورٹی کو مضبوط تر بنانے کی ہدایت ۔ ڈی پی او کی ہدایت پر تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی سپرویژن میں سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے ۔
اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔ ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر سخت ناکہ بندیاں لگائی گئیں ۔ پہلا روز خیر وعافیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket