کراچی سے پی آئی اےکی پہلی حج پرواز 291عازمين کو لے کر روانہ

کراچی سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پہلی حج پرواز 291عازمين کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔

کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 743 سے عازمين حج مدينہ منورہ روانہ ہوئے۔ اس موقع پر کراچی ائير پورٹ پر پی آئی اے کے ڈائريکٹر نےعازمين حج کو رخصت کيا۔ عازمین کو رخصت کرنے کے وقت وزيراعلیٰ سندھ کے مشير مذہبی امور فياض بٹ اور سی اے اے افسران بھی موجود تھے۔ عازمین حج کو پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔

پاکستانی عازمین حج کی حجازمقدس روانگی کا سلسلہ 6 جون سے شروع ہوا ہے۔ اس سلسلے میں اسلام آباد، کوئٹہ اور لاہور سے خصوصی حج پروازیں مدینہ روانہ ہوئی ہیں۔ روڈ ٹو مکہ اقدام کے تحت پہلی پرواز پیر کی صبح نیو اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی۔ پی کے 747 کی پرواز 320 حجاج کو لے کر صبح 3:30 بجے مدینہ کے لئے روانہ ہوئی۔

سرکاری حجاج کی پروازوں کا سلسلہ 6 سے 13 جون تک اور پرائیویٹ حجاج کی روانگی 19 سے 27 جون تک جاری رہیں گی۔ اس سال کل 81 ہزار پاکستانی حجاج روانہ ہوں گے جس میں سے 32 ہزار سرکاری اسکیم جب کہ 48 ہزار پرائیویٹ اسکیم کے تحت جائیں گے۔ لاہور ایئرپورٹ پر پہلی نجی ایئر لائن کی خصوصی حج پرواز لاہور سے دو سو عازمین کو لے کر مدینہ منورہ روانہ ہوئی۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے عازمین حج کو رخصت کیا، جب کہ کوئٹہ سے بھی پی آئی اے کے حج فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 2003سے 164 حجاج کوئٹہ سے مدینہ روانہ ہوئے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket