وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خیبرپختونخوا میں 40 روپے فی کلو آٹے کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔
بدھ کو ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سستی قیمت پر آٹا فراہم کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کے لیے 100 موبائل اسٹورز قائم کیے گئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس مقصد کے لیے صوبے کو ایبٹ آباد اور پشاور زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سستے آٹے کی سپلائی بتدریج پورے صوبے تک پھیلائی جائے گی۔