پشاور:خیبرپختونخوا حکومت کا 35 فیصد فیول کٹ کے بعد وزراءاور بیورکریسی کےلئے پیٹرول کی حدجاری کرنے کا فیصلہ۔
وزراء، مشیر، معاون خصوصی کو اب 600 لیٹر پیٹرول کی بجائے390 لیٹر سرکاری پیٹرول ملے گا۔
چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہوم ،سیکرٹری فنانس اور آئی جی 255 کی بجائے 146 لیٹر پیٹرول ملے گا
تمام انتظامی سیکرٹریز،کمشنر اور ڈی آئی جیز کا مفت پیٹرول 200 سے کم کرکے 130 لیٹر کردیاگیاہے۔ چیئرمین پبلک سروس کمیشن کو 150 کی بجائے 98 لیٹر مفت پیڑول ملے گا۔
ڈی سیز، اے ڈی سیز، ایس پیز کا مفت پیٹرول 160 سے کم کرکے 104 لیٹر کردیاگیاہے۔ ڈپٹی سیکرٹری، ایس ایز، اور ایکس سی اینز کو 85 لیٹر پیٹرول ماہانہ ملے گا۔ مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا پیٹرول 350سے کم رکے 228 لیٹر کردیاگیاہے
خیبرپختونخوا ہاﺅس اسلام آباد کا مفٹ پیٹرول 1100 لیٹر سے کم کرکے 715 لیٹر کردیاگیاہے۔
