پشاور: ریسکیو1122 نے خیبر پختونخوا حکومت کے تعاون سے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ قائم کردیا۔ ڈاکٹر خطیر احمد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 کا کہنا ہے کہ میڈیکل کیمپ ضلع خوست میں واقع ائیر پورٹ میں قائم کیا گیا ہے۔
میڈیکل کیمپ میں ریسکیو1122 کی جانب سے زخمی کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ دورز دراز علاقوں سے لائے گئے زلزلہ متاثرین کے 35 سے 40 افراد کو ابھی تک امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیکنیشنز سمیت طبی امداد میں استعمال ہونے والی ادویات و سامان موجودہے۔زلزلہ متاثرین میں شدید زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے ریسکیو1122 ایمبولینس میں پاکستان منتقل کیا جائیگا۔