مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے

ذو الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز بدھ 29 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا۔ اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں محکمہ موسمیات میں ہوگا، جس میں وزارت مذہبی امور، سائنس و ٹیکنالوجی ، اسپارکو اور موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔

دوسری جانب پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔ اجلاس کے دوران ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے نئے اسلامی ماہ کا اعلان کیا جائے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket