Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, March 11, 2025

بلوچستان: پاک فوج کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

بلوچستان کے علاقے زیارت میں پاک فوج کے آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خلیفہ پہاڑوں میں خوست کے قریب سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کی نشاندہی کی اور اسے تباہ کردیا۔ گھیرے میں آنے کے بعد دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں حوالدار خان محمد شہید ہوگئے۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مغوی عمر جاوید کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

دو روز قبل عسکریت پسندوں کی جانب سے اغوا کیے گئے پاک فوج کے شہید ہونے والےافسر لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا کی لاش جمعرات کی صبح بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے نواح سے ملی تھی، انہیں منگل کی شب زیارت کے علاقے وارچوم سے ان کے کزن عمر جاوید کے ہمراہ اغوا کیا گیا تھا۔ لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا اپنے کزن عمر جاوید کے ساتھ زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کا دورہ کرنے گئے تھے، وہاں سے واپسی پر 10 سے 12 مسلح افراد نے ان کو اغوا کر لیا تھا۔ بعد ازاں بی ایل اے نے ان کے اغوا اور شہید کرنے کی زمہ داری لی تھی۔  اس واقعے کے بعد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket