صوبائی حکومت کی ھدایات پر آج شجرکاری مہم کے افتتاحی پروگرام(پلانٹیشن ڈے آف پاکستان) کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر رزمک شاہد اقبال خٹک ھمراہ چیئرمین بلال وزیر رزمک سب ڈویژن اور تحصیلدار رزمک، شیربہادر اور فارسٹ رزمک بلاک افیسر ابراہیم عبداللہ نے چیڑھ کا پودا لگا لر پلانٹیشن کا آغاز کیا.
مون سون سیزن میں شمالی وزیرستان میں 14 لاکھ 80 ہزار پودے لگائے جائیں گے جبکہ 13 لاکھ 58 ہزار پودے تقیسم کئیے جائیں گے۔ عوام و الناس سے گزارش ہے کہ اس مہم میں بھڑ چڑھ کر حصہ لیں اور قریبی نرسری سے مفت پودے حاصل کرکے شمالی وزیرستان کو سرسبز و شاداب بنائیں۔