پشاور بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا

پشاور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی ہاوس میں پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت جماعت دہم سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی۔تقریب میں دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کا باقاعدہ اعلان کیا گیا

سائنس گروپ میں فریال راشد اور مزنا عالم نے 1100 میں سے 1089 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، مریم بی بی، مشال سبحان اور سید حماد علی شاہ نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ 

در مرجان ، زرلخت، فاطمہ زرلال اور کنول اختر نے 1087 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ آرٹس گروپ میں سائرہ گل نے 1043 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ 

حافظہ امامہ سید 1030 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ حلیمہ مسعود 1004 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہی۔ مجموعی طور پر 80044 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 67246 طلبہ پاس ہوئے۔ پاس طلبہ کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی۔ 

وزیر اعلی ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور سرکاری حکام تقریب میں شریک ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket