پشاور ویلی کا باقائدہ افتتاح کردیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی تیمور جھگڑا نے کہا کہ نیو پشاور ویلی پشاور کے فلیگ شپ پروجیکٹ کا آج عملی افتتاح ہوا۔ یہ منصوبہ پشاور کو دیگر شہروں سے ماحولیاتی و معاشی طور پر ممتاز بنائے گا۔
اس منصوبے سے چھ سے آٹھ لاکھ رہائشی مواقع فراہم کرے گا۔ منصوبے سے صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع میں میں اضافہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ جائیداد مالکان کو زمین کے چوتھے حصے کے ڈویلپ پلاٹس دئے جائینگے۔ اب تک تیس ہزار کنال زمین کی ایکویزیشن مکمل ہوچکی ہے
یہ صرف ایک رہائشی منصوبہ نہیں بلکہ ایک پورا شہر تعمیر کرنے جارہے ہیں۔ ریگی ماڈل ٹاون کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔ یہ منصوبہ کلائمیٹ چینج کے چیلجنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے