انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔
بابر اعوان کی جانب سے زیادہ مدت کیلئے عبوری ضمانت کی استدعا کی گئی اور مؤقف پیش کیا کہ عمران خان نو حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
عدالت نے اپنےریمارکس میں عمران خان یکم ستمبر تک ہی عبوری ضمانت دے رہے ہیں، عمران خان کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض یکم ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کی جاتی ہے۔
عدالت نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پولیس سے یکم ستمبر تک جواب طلب کر لیا جبکہ یکم ستمبر تک پولیس کو عمران خان کی گرفتاری سے بھی روک دیا گیا ہے۔ اس سے قبل عمران خان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔