سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع کےلیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے35 ٹرک امدادی سامان ڈی آئی خان جبکہ 9 ٹرک امدادی سامان اپر چترال روانہ ہوا۔
ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان کو2000 خیمے،2000 میٹرس،2000 ترپولن شیٹ 2000 فوڈ پیکجز بھیج دیے گئے۔ فوڈ پیکجز میں گندم، خشک دودھ، دالیں، چاول، گھی، چینی اور چائے شامل ہے.
ضلعی انتظامیہ اپرچترال کو200 خیمے،400 میٹرس،350کمبل،50 کچن سیٹ،200 پلاسٹک کی چٹائیاں،200 حفظان صحت کی کٹس،300 کویلٹس، 150 بالٹیاں شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان، چترال اور کوہستان کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔