شہید کانسٹبل میرعالم خان سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

شہید کانسٹبل میرعالم خان اپنے آبائی گاؤں عمرزئی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک۔شہید کے قبر پر پولیس دستے کی سلامی۔ پولیس افسران نے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے ایصال و ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی پر ہینڈ گرنیڈ حملے میں شہید ہونے والا کانسٹبل میرعالم خان کی کی نماز جنازہ آبائی گاؤں عمرزئی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد ،ڈی ایس پی تنگی تاج محمد ،ڈی ایس پی سرڈھیری صنوبر خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز بہار علی خان اور دیگر پولیس افسران سمیت دیگر معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر چارسدہ پولیس افسران نے پولیس دستے کے ہمراہ شہید کے قبر کو سلامی پیش کی اور شہید کے بلند درجات اور ایصال و ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket