اقوم متحدہ سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کرے گی: سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس سیلاب سے ہونے والی تباہ کاری اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیئے پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے۔ اس موقع پر ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرے گا۔ دورے کا مقصد پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔

 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نیشنل فلڈ رسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا دورہ کیا اس موقع انتونیو گوتریس کو سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں این ایف آر سی سی کے میجر جنرل ظفر نے شرکا کو سیلاب کی صورت حال اور بحالی کے کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ایک مقام پر 700ملی میٹر بارش ہوئی اور بارشوں کے باعث کئی سو کلو میٹر طویل جھیل بن گئی۔ صوبے میں ابھی بھی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، دورہ پاکستان کا مقصد سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،سیلاب ایک قدرتی آفت ہے جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آتا ہے، متاثرین کی مدد کے لیے تمام ادارے جو مدد فراہم کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کا ایوان وزیراعظم آمد پر شہباز شریف نے استقبال کیا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket