آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور انگلینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس بات کا اعلان چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی اور حیدر علی شامل ہیں. حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) اور محمد حسنین اسکواڈ میں شامل ہیں. محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور عثمان قادر 15 کھلاڑیوں میں شامل.
فخر زمان، محمد حارث (وکٹ کیپر) اور شاہنوازدھانی ٹریول ریزرو کی حیثیت سے سفر کریں گے. ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا.
سلیکٹرز نے فخر زمان اور شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ تمام کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا ہے. فخر زمان گھٹنے میں تکلیف کے باعث انگلینڈ سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہیں
آلراؤنڈر عامر جمال اور اسپنر ابرار احمد کو بھی انگلینڈ کے خلاف سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے اسکواڈ میں کیا گیا ہے