مردان ریجن میں پی سی بی انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز
پی سی بی انڈر16 انٹر سکولز کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں مردان ریجن میں مقابلوں کا باقائدہ آغاز۔ باضابطہ افتتاح ریجنل سپورٹس آفیسر مردان نعمت اللہ مروت نے کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انٹر سکولز انڈر16 کرکٹ چیمپئن شپ میں مردان ریجن میں افتتاحی میچ غزالی سکول کاٹلنگ اور حراء پبلک سکول شیرگڑھ کے مابین کھیلاگیا جس میں غزالی سکول کاٹلنگ نے نووکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
مردان سپورٹس کمپلیکس کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد میچ میں حراء سکول شیرگڑھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 107 رنز بنائے جس میں ذیشان 36 ہمایون 19 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، غزالی سکول کی جانب سے حسنین نے تین، حیام اور سہیل نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جواب میں غزالی سکول کاٹلنگ نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا جس میں 68 اور رضوان بیس رنز کے ساتھ نمایاں سکوررہے۔ حراء سکول کی طرف سے ہارون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔