عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ براۓ پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کوہستان کا دورہ کیا۔
وفد نے ڈی ایچ او آفس کوہستان میں فلڈ ریسپانس کے لیے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ وفد نے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں صحت سہولیات کا جائزہ لینے کے لیے مراکز صحت کا بھی دورہ کیا۔
ضلعی انتظامیہ اور ڈی ایچ او نے وفد کو سیلاب سے ہونے والی تباہی اور بعد از سیلاب صحت کی ہنگامی صورتحال پر بریفنگ دی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ضروری ادویات، ڈگنٹی کٹس اور ڈیلیوری کٹس کی کھیپ محکمہ صحت کے حوالے کی گئی۔
کوہستان میں مکمل طور پر تباہ مراکز صحت کی جگہ ٹینٹ ہسپتال کے لیے قیام کیلئے ٹینٹ بھی عالمی ادارہ صحت نے فراہم کئے اور مراکز صحت میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں بھی معاونت فراہم کی۔
ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو ہرممکن امداد کی فراہمی یقینی بنارہا ہے۔ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔