شمالی وزیرستان :متاثرین آپریشن ضرب عضب کیلئے 35کروڑ کے فنڈز جاری

پشاور:پراونشیل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) خیبر پختونخوا نے شمالی وزیرستان کے متاثرین اپریشن ضرب عضب کیلئے ماہانہ نقد مالی امداد اور راشن کی مد میں 35کروڑ روپے کے قریب فندز ریلیز کردئے جو کہ ائندہ ایک دو دنوں میں حسب معمول سم کارڈ میسجنگ کے ذریعے سے16 ہزار کے قریب متاثرین خاندانوں کو موصول ہو نا شروع ہو جا ئینگے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے شریف حسین کے دفتر سے منگل کو جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ریلیز شدہ فنڈز اس سلسلے کی 99 ویں قسط ہے جو شمالی وزیرستان کے اپریشن ضرب عضب کے ان متاثرین کو باقاعدگی سے ہر ماہ جاری کئے جاتے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے۔ مذکورہ متاثرین خاندانوں میں اٹھ ہزار کے قریب وہ خاندان بھی ہیں جو حال ہی میں افغانستان سے براستہ غلام خان بارڈر واپس اچکے ہیں اور جن کی نادرا سے باقاعدہ تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

پریس ریلیز کے مطابق ہرتصدیق شدہ متاثرہ خاندان کو 12 ہزار روپے بطور نقد مالی امداد جبکہ اٹھ ہزار روپے راشن کی مد میں ہر ماہ باقاعدگی سے دئے جا رہے ہیں تاکہ ان لوگوں کی مالی مشکلات کو کم سے کم کیا جا سکے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شمالی وزیرستان کے 15 ہزار 891 متاثرین خاندان ایسے ہیں جن کی ابھی تک واپسی نہیں ہوئی ہے اور جن میں سے بیشتر کا تعلق شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل سے ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد خاندانوں کی اب تک باعزت واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket