پشاور: صوبے کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آسمان پر بادل چھائے رہینگے. محکمہ موسمیات کے مطابق ملاکنڈ و ہزارہ ڈویژن میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور ،مردان ،صوابی ،چارسدہ اور کرم میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوابی ،چارسدہ ،مردان ،پشاور اور ڈی آئی خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے کہنا ہے کہ اب تک تیراہ میں 19 ملی میٹر ،مالم جبہ18 ،دیر16 اور پشاور میں 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ مالم جبہ میں 5 انچ اور کالام میں 3 انچ برف ریکارڈ کی گئی۔