ڈی آئی خان: فورسز، پولیس، سی ٹی ڈی مشترکہ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

 کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں کا کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان میں مشترکہ آپریشن۔ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ اور آئی ای ڈی بلاسٹ سے 04 دہشتگرد ہلاک، بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
تفصیلات:-
ڈیرہ_ٹاون کی حدود مڈی کے علاقے میں اہم اور کامیاب کاروائی عمل میں لائی  گئی.
تھانہ کلاچی کی حدود مڈی کے علاقے میں پولیس، سی ٹی ڈی اور سیکورٹیفورسز کا دہشتگردوں کیساتھ مقابلہ ہوا، جہاں دہشتگردوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ اور آئی ای ڈی بلاسٹ سے مجموعی طور پر 04 دہشتگرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

دہشتگرد پولیس فورس پر حملوں اور دیگر کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے جس کو ناکام بنا دیا گیا، حملہ آوروں کی ہلاکت کے بعد  بی ڈی ایس ٹیم نے بارودی اور دیگر ہتھیار جن میں 05 عدد ایس ایم جی، 07 عدد #ہینڈ_گرنیڈ، میگزینز،موبائل فون، موٹر سائیکل سمیت روزمرہ زندگی کا دیگر سامان اور اشیاء خوردونوش برآمد کر لیں۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket