شبقدر: پہلا شبیر حسین بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر

شبقدر: پہلا شبیر حسین پیپڑ ڈی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ذبیح پشاور کلب نے گنگا شبقدر کلب کو فائنل میں شکست دے کر چمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا مہمان خصوصی ڈی ایس پی شبقدر فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے ۔

پہلا شبیر حسین پیپڑ ڈی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جس میں شبقدر پشاور چارسدہ اور مہمند کے اٹھارہ ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کنگا کلب شبقدر اور ذبیح کلب پشاور کے درمیان کھیلا گیا جس میں ذبیح کلب نے سٹریٹ سیٹس میں کنگا شبقدر کلب کو شکست دے کر چمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدر قاضی عصمت اللہ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شبیر حسین پیپڑ ڈی اور ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فراد اللہ ملک خیام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے منشیات اور دیگر برائیوں کے اس دور میں نوجوان نسل اور مقامی لوگوں کو تفریح کا ایک اچھا موقع فراہم کیا انہوں نے کہا کہ کھیل کود صحت مند معاشرے کی علامت ہے۔

آخر میں انہوں نے فاتح ٹیم کے کپتان ذبیح اللہ اور رنر اپ ٹیم کے کپتان شاد محمد کو ٹرافیاں اور انعامی رقم دی جبکہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر فراد اللہ اور آرگنائزر ملک خیام کو شیلڈز دیں۔ 

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket