پشاور: سردی بڑھنے کیوجہ انفلوئنزا کے کیسز بڑھنے لگے
نومبر میں 13 ہزار سے زائد انفلوئنزا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس سال صوبے میں 3 لاکھ 25 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت نے احتیاطی تدابیر کیلئے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ زکام چند روز میں سینے کی شدید تکلیف اور سانس کی بندش شکل اختیار کر سکتا ہے۔
درجہ حرارت میں کمی یہ وائرس وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے لہٰذہ ہسپتالوں کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات کردی گئی۔