جنوبی وزیرستان : سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم موخرکردیا۔
حکام کے مطابق جنوبی وزیرستان :پانچ روزہ پولیو مہم پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکروں کو تھریٹس ملنے کے پاعث ملتوی کردیا گیا۔
مہم ملتوی ہونے سے پانچ سال سے کم عمر کے 1 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے سے محروم ہو جائیں گے۔
ڈی ایچ او وانا نے پولیو مہم کی ملتوی ہونے کی تصدیق کی ہے تاہم انکا کہنا ہے کہ جنوبی خصوصی پلان کے تحت پولیو مہم کیلئے کوشش جاری ہے ۔
علاقے کے سیاسی اور عمائدین نے علاقے میں پولیو مہم موخر ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انکا کہنا ہے کہ علاقے میں قیام آمن حکومت کی زمہ داری ہے پولیومہم نہ ہونے سے بچے متاثر ہوسکتے ہیں ۔