قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین سائیکلنگ کیمپ منعقد

قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع خیبرکی تحصیل لنڈی کوتل میں قبائلی اضلاع کی تاریخ میں پہلی بارخواتین کے لیے سائیکلنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

لنڈی کوتل کے تاتارا اسپورٹس گراونڈ میں منعقد کئے گئے کیمپ کی نگرانی بین الاقوامی پاکستانی سائیکلسٹ ثمرخان نے کی۔

پہلی مرتبہ انعقاد کیے جانے والے سائیکلنگ کیمپ میں لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والی 15 خواتین نے حصہ لیا جبکہ کیمپ کا انعقاد گلوبل اسپورٹس مینٹورنگ پروگرام کے تحت کیا گیا۔

بین الاقوامی سائیکلسٹ ثمرخان کا کہنا تھا کہ قبائلی خواتین اور کلچر کے بارے میں جو سنا تھا، ان سے بالکل برعکس پایا، یہاں کی خواتین میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے اور انہیں سہولیات دینا ایک اہم ضرورت ہے۔

ثمرخان نے کہا کہ مستقبل میں بھی خواتین کے لئے اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ قبائلی خواتین کو اپنی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کا موقع ملے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket