چارسد ہ تین روزہ بین الاضلاع سپورٹس فیسٹیول کا آغاز

چارسدہ میں مختلف اضلا ع کے کھلاڑیوں پر مشتمل تین روزہ سپورٹس فیسٹیول شروع۔ فیسٹیول کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیر خان لغاری نے کیا۔فیسٹیول میں مجموعی طور پر 650کھلاڑی حصہ لینگے۔ اس حوالے سے چارسدہ کے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں تین روزہ سپوٹس فیسٹیول کی افتتاحی رنگارنگ تقریب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیرلغاری کی سربراہی میں منعقد ہوئی۔ سپورٹس ایونٹ میں ضلع باجوڑ سے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں،ضلع خیبر سے صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں، مہمند سے صوبائی اسمبلی کے دو حلقہ جات اور ضلع چارسدہ سے صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقہ جات سے مجموعی طور پر 650سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جس میں ولی بال، فٹ بال اور کرکٹ کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ایونٹ کے ولی بال اور فٹ بال کے مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلکس میں جبکہ کرکٹ کے مقابلے پڑانگ سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد کئے جا رہے ہیں جو13دسمبر سے 15 دسمبر تک جاری رہینگے ۔

اس حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیر حسین لغاری کاکہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات کی بنیاد پر ان مقابلے کے انعقاد کا بنیاد ی مقصد ان اضلاع کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ نچلے سطح پر جا کر ٹیلنٹ تلا ش کرنا ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان کے لئے بہترین کھلاڑی میسر ہو ں ۔ دوسری جانب ان مقابلے کے انعقاد سے نہ صرف ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی بلکہ ان کوبھی آگے آنے کا موقع ملے گا۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket