پشاور: محکمہ داخلہ و قبائلی امور، خیبر پختونخوا کا عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ڈیجیٹل پیج متعارف.
مشیر داخلہ خیبرپختونخواہ کے مطابق پیج پر عوام غیر قانونی ہتھیار، بارودی مواد، بھتہ خوری، منی لانڈرنگ، غیر قانونی موبائل سم، سے متعلق اطلاع درج کر سکتے ہیں ۔
عوام انٹر نٹ وغیرہ کا غیر اخلاقی وغیر قانونی استعمال،منشیات،سمگلنگ کے بارے اطلاع دے سکتے ہیں ۔
جعلی دستاویزات، اغوا برائے تاوان و انسانی سمگلنگ،جوا وغیرہ سے متعلق معلومات و شکایات بھی درج کر سکتے ہیں ۔
پیج پر درخواست کی شکل میں بھی شکایت اپلوڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہے۔
صوبہ بھر میں غیر قانونی دھندوں کو روکنے کے لئے عوام کو آسان سہولت فراہم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ شکایت کندہ کا نام و تفصیل مکمل صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔