انٹر حلقہ گیمز کا فائنل راؤنڈآج سے پشاور میں شروع

پشاور: خیبر پختونخوا انٹر حلقہ گیمز کا فائنل راؤنڈآج تین جنوری سے پشاور میں شروع ۔ گیمز کا باضابطہ افتتاح حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان عاطف خان نے کیا ۔ان کے ہمراہ مختلف حلقوں کے ایم پی ایز اور وزراء بھی موجود ۔

ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام منعقد ہ گیمز میں میں صوبے کے تمام ریجنل کی فاتح ٹیمیں شرکت کرینگی۔فائنل راؤنڈ میں صوبہ بھر سے ایک ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی بیڈمنٹن، کرکٹ، والی بال اور فٹبال میں شرکت کررہے ہیں،خواتین مقابلے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور جبکہ مردوں کے والی بال مقابلے پی ایس بی جمنازیم پشاور سپورٹس کمپلیکس ، فٹبال طہماس خان فٹبال سٹیڈیم جبکہ کرکٹ مقابلے شمع کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہونگے۔ مقابلے تین دن تک جاری رہینگے۔ واضح رہے کہ انٹر حلقہ گیمز میں خیبرپختونخوا کے 115 حلقوں کے 14 ہزار سے زائد مرد وخواتین کھلاڑیوں نے ٹرائلز میں حصہ لیا ریجنل سطح پر 8 ہزار کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ صوبائی فائنل راؤنڈ میں ایک ہزارمرد وخواتین کھلاڑی کرکٹ، بیڈمنٹن، فٹبال اور والی بال میں مد مقابل ہونگے۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket