شمالی وزیرستان میں پولیو مہم خوش اسلوبی سے اختتام پذیر

میران شاہ : ملک کے دوسرے حصوں کی طرح شمالی وزیرستان میں بھی پولیو مہم انتہائ خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔

ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی وزیرستان میں ٹوٹل ایک لاکھ بیالیس ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے اور کچھ ایسے خاندان تھے جو اپنے علاقے چھوڑ کر کہیں اور گئے تھے ان کے بچوں کو بھی قطرے پلائے گئے ۔ریحان گل خٹک نے مزید کہا کہ پولیو ایک ایسا مرض ہے جس سے  بچے زندگی بھر معذور ہو سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ والدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں کو زندگی بھر مشکل صورت حال سے بچا نے میں مدد کریں اور بروقت بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں ۔ریحان گل خٹک نے یہ بھی کہا کہ پولیو کےلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پولیس پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ اور شمالی وزیرستان کے عوام زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے بغیر کسی مشکل کے اپنے بچوں کو پولیو قطرے پلائے ۔ڈپٹی کمشنر ریحان گل خٹک نے یہ بھی کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد عوام کے تعاون سے شمالی وزیرستان پولیو کی بیماری سے مکمل طور پر محفوظ ضلع بنا دیا جائے گا ۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket