ساتویں قومی مردم شماری، عملے کی تربیت کیلئے ٹریننگ کا انعقاد، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے پشاور میں ٹریننگ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے تربیت لینے والے عملے سے خطاب کرتے ہوئے مردم شماری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ملکی آبادی کی مستقبل کی ضروریات جاننے میں مردم شماری کا کلیدی کردار ہے-
انہوں نے کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے جس کی خوش اسلوبی کیساتھ انجام دہی میں تمام متعلقہ سرکاری محکموں کا کردار بہت اہم ہے۔
ملک کی تاریخ کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے سے محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔ مردم شماری میں ادارہ شماریات پاکستان، نادرا، محکمہ تعلیم اور دیگر محکمے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاور اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔