ضلع خیبر: طورخم بارڈر این ایل سی امپورٹ ٹرمینل میں گزشتہ رات افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک سے بھاری مقدار میں اسلحہ بندوقیں اور کارتوس برآمد کر لئے گئے.
تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر امپورٹ ٹرمینل میں افغانستان سے آنے والے خالی ٹرک کے خفیہ خانوں سے تلاشی کے دوران کسٹم اپریزمنٹ حکام نے بھاری مقدار میں اسلحہ بندوقیں اور کارتوس برآمد کر لئیے. طورخم کسٹم اپریزمنٹ کے اسسٹنٹ کلکٹر زاہد خان اور سپرٹنڈنٹ عمر باچا اور دیگر کسٹم حکام نے اسلحہ بندوقیں اور گاڑی کو تحویل میں لیکر پشاور کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہیں. جبکہ چیف کلکٹر کسٹم خیبر پختون خواہ کے ہدایات پر طورخم بارڈر پر کسٹم حکام نے گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہیں تاکہ ممنوعہ اشیاء کی سمگل کی روک تھام بروقت ممکن ہوسکے۔