بنوں :بنوں میں سرکاری ریٹ پر آٹے کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین نے مظاہر کیا۔
خواتین نے کوہاٹ چونگی روڈ پر دھرنا دیا۔ خواتین اور دیگر شہریوں کا کہنا تھا کہ سرکاری اٹے کا حصول شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے۔ گھنٹوں انتظار کے بعد بھی ان کو آٹا دستیاب نہیں ہے۔
انہوں نے بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا دیکر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کی وجہ بنوں کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ تین دیہات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صرف تیس تھیلے آٹے آتا ہے۔
اس موقع پر خواتین نے کہا کہ وہ کئی کئی روز تک ایک تھیلے کے لئے آتی ہیں اور خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتی ہیں جس سے تنگ آ کر انہوں نے احتجاج کیا۔