سپین غر کلچرل اینڈ سنو فیسٹیول 2023 اختتام پذیر

سیاحتی مرکز میکئے کے مقام پر ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خان خٹک کی سربراہی میں سپین غر کلچرل اینڈ سنو فیسٹیول 2023 کے نام سے ایک شاندارپروگرام کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم جناب عبدالصمد، کمانڈنٹ آفیسر 72 بلوچ جناب خالد محمود جملہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، جملہ اسسٹنٹ کمشنرز اور اپر لوئرو سنٹرل کرم سے ممتاز قبائلی مشران بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر رنگا رنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے۔ اور اد بی مشاعرہ کے علاوہ ثقافتی اور قبائلی اٹن/غرہ کے بھی مقابلے کرائے گئے۔ جس سے پروگرام میں موجود لوگ خوب لطف اندوز ہوئے۔

فیسٹیول میں مختلف سکول اور کالجز سے آئے ہوئے طلباء نے پینٹنگ کے ذریعے فیسٹیول میں شرکت کی۔ اچھی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر کرم جناب واصل خان خٹک نے کیش ایوارڈ اور شیلڈ سے بھی نوازا۔ اور معزز مہمانوں کی گرم گرم چائے، سوپ اور کھانے کے ذریعے تواضع کی گئی۔
پروگرام کے موقع پر سیاحتی مرکز میکئے جو سپین غر کے دامن میں واقع ہے کے مقام پر برفباری بھی شروع ہوگئی جس کی وجہ سے شائقین کی خوشیاں دوبالا ہوگئی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر کرم و دیگر مقررین نے خصوصی خطابات بھی کئے۔ انہوں نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ سپین غر کلچرل اینڈ سنو فیسٹول کا مقصد پورے دنیا کو یہ پیغام دینا ہے۔ کہ ضلع کرم امن کا گہوارہ ہے اور یہاں رہنے والے تمام قبائل آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آئندہ کیلیے بھی ضلع کرم کے مرکزی سیاحتی مقامات پر اس طرح کے پروگرامات ترتیب دئیے جائیں گے۔اور ضلع کرم کے سیاحت کو فروغ دینگے۔
ڈپٹی کمشنر کرم نے فیسٹول میں شرکت کرنے والے ضلع کرم کے دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کو بھی سراہا۔
پروگرام میں شامل دور دراز مقامات سے آنے والے مہمانوں نے بہترین انداز میں پروگرام کا انعقاد کرنے پر صوبائی حکومت خیبرپختواہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ،ڈپٹی کمشنر کرم اور پاک آرمی کو خصو صی طور پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket