ہری پور: رشوت لینے اور عوامی خدمات بروقت فراہم نہ کرنے پر حلقہ پٹواری معطل کردیا گیا۔
رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کو ہری پور سے ایک شہری عابد خان نے درخواست دی تھی کہ حلقہ پٹواری وراثتی انتقالات کے فراہمی میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے. سائل نے کمیشن کو بتایا تھا کہ پٹواری ایک لاکھ بیس ہزار روپے رشوت بھی لے چکا ہے. کمیشن نے متعلقہ افسران کو سمن جاری کئے تھے. حلقہ تحصیلدار, نائب تحصیلدار اور پٹواری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے. سنوائی کے دوران ثابت ہوا کہ امجد شہزاد پٹواری نے رشوت لی ہے اور حکومت کے مقررہ کردہ وقت میں عوامی خدمات فراہم نہیں کئے ہیں. کمیشن نے پوری چھان بین کے بعد اپنا فیصلہ صادر کیا جسکے رو سے نہ صرف انتقالات درج ہوئے بلکہ شکایت کنندگان کو فوراً نقولات بھی فراہم کئے گئے.
کمیشن نے اپنا فیصلہ ڈی سی ہری پور کو بھی ارسال کر دیا تھا. ڈپٹی کمشنر ہری پور نے فیصلے پر نوٹس لیتے ہوئے پٹواری کو معطل کر کے اسسٹنٹ کمشنر غازی کے سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی. کمیٹی سات دن کے اندر ڈی سی ہری پور کو اپنی انکوائری رپورٹ جمع کروائی گی. چیف کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن محمد سلیم خان نے کہا کہ ڈی سی ہری پور نے احسن اقدام اٹھایا ہے. باقی ضلعی افسران بھی اسکی تقلید کرے. انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی سرکاری اہلکار کوتاہی کا مظاہرہ کریں گا, کمیشن انکے خلاف سخت کارروائی کرنے کی قانونی اختیار استعمال کریگی. عوام کو جہاں پر بھی خدمات تک بروقت رسائی میں مشکلات کا سامنا ہو وہ کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔