پشاور: نگران صوبائی حکومت کے 14 ارکان نے بحیثیت صوبائی وزراء اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نگران صوبائی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لیا
نگران وزیراعلٰی محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔
بحثیت نگران صوبائی وزیر حلف لینے والوں میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامدشاہ، ایڈووکیٹ ساول نذیر، بخت نواز،فضل الہی، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمدآفریدی، محمدعلی شاہ، جسٹس(ر) ارشاد قیصر, شاہد خان خٹک شامل ہیں۔
گورنر خیبرپختونخواہ حاجی غلام علی کا نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
تقریب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹرشہزادبنگش، انسپکٹر جنرل پولیس معظم جاہ انصاری،کمشنر پشاور ریاض محسود، انتظامی محکموں کے سربراہان سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت