ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی میں طلبا اور طالبات کے اکھٹے گھومنے پرپابندی لگادی گئی۔
یونیورسٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کسی ناخوشگوار صورتحال سے پیشگی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے، طالبات محتاط رہیں اور کلاس رومز تک محدود رہیں۔
یہ فیصلہ متعدد شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔ مل نہ کرنے والے طلباء کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی نوٹیفیکیشن جاری
یونیورسٹی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہےکہ فیصلے سے طالبات کو زیادہ بہتر اور محفوظ ماحول مل سکےگا۔