ضلع خیبر: تحصیل باڑہ کے برقمبر سپورٹس گراؤنڈ پر پاکستان فیسٹیول 2023ء کا رنگا رنگ افتتاحی پروگرام منعقد ہوا ۔اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات اور عام عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں خٹک ڈانس اور جمناسٹک کے بہترین کرتبوں نے مہمانوں اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔
تقریب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کمانڈنٹ باڑہ رائفل کرنل ذبیح اللہ نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس فیسٹیول آج سے شروع ہوکر 23 مارچ تک جاری رہے گا جس میں علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع میسر ھوں گے۔کھیل امن کی علامت ہے ۔باڑہ میں فٹ بال ،کرکٹ اور والی بال زیادہ کھیلے جانے والے کھیل ہیں ۔جو زندہ دلی اور امن سے محبت کی نشانی ہے ۔کماندنٹ باڑہ رائفل کرنل ذبیح اللہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے باڑہ میں مثالی امن قائم ہے۔اور سیکیورٹی فورسز تب ہی امن کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر کرسکتے ہیں ،جب ان کو آپ جیسے امن پسند لوگوں کا تعاون حاصل ھو۔اس موقع پر حاجی واجد نے سیکیورٹی فورسز کا امن کے قیام کیساتھ ساتھ کھیل کود کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوششوں کو سراہا اور کھیلاڑیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی ۔