پشاور: پانچ روزہ ادبی میلے کا انعقاد

پشااور:  خیبر پختونخوا کی ادبی روایات کے احیاء کے لیئے پانچ روزہ ادبی میلے کا افتتاح کردیا گیا۔

سیکرٹری محکمہ ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ و عجائب گھر محمد طاہر خان اورکزئی نے اس موقع ہر کہاہے کہ ادبی فیسٹیول خیبرپختونخوا کی ادبی روایات کے احیاء میں معاون ثابت ہوگا۔اس میلے میں مصنفین کی پڑھائی، پینل بحث و مباحثہ، کتابوں کی رونمائی اور ورکشاپس ہونگی جو سامعین کو مصنفین کیساتھ بات چیت کرنے اور ادبی دنیا سے آشنا ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔

تقریب کا اہتمام خیبر پختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ، شعبہ تعلیم و تحقیق جامعہ پشاور اور دوستی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا۔ میلے کا مقصد مصنفین، قارئین، اور ادب کے شائقین کو پڑھنے اور لکھنے کی محبت کو فروغ دینے، سامعین کی مشغولیت و تفریح اور ایک متحرک ثقافتی منظر میں حصہ ڈالنے کے مقصد سے بات چیت، مباحثے اور خیالات کا تبادلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔سیکرٹری ثقافت محمد طاہر اورکزئی نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ اس طرح کی سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔

یہ پبلشرز اور ادبی ایجنٹوں کے لیے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور مصنفین کیلئے وسیع تر سامعین کے سامنے اپنا کام دکھانے کا ایک موقع بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم اتھارٹی ایک مینڈیٹ کے طور پر ثقافت، سیاحت، زبانوں اور ادب کے فروغ کیلئے ایسی تقریبات کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ صوبائی اتھارٹی ہمیشہ قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ و فروغ اور اس کی مناسبت کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ تقریب مصنفین کو اپنے کام کی نمائش، پبلشرز اور ادبی ایجنٹوں کے نئے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے، سامعین کو اپنے پسندیدہ مصنفین کے ساتھ مشغول ہونے اورادب کے فروغ کو جاری رکھنے کے مواقع فراہم کریگی۔

About the author

Leave a Comment

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Shopping Basket