صوابی: گجوخان میڈیکل کالج ایم ٹی آئی صوابی میں سوشل ویلفیئرسوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا سالانہ کتب میلے کا انعقاد کیا گیا کالج لان میں منعقدہ کتب میلے میں شعبہ طب سے متعلق کتابوں کے مختلف اسٹالزلگائے گئے جس میں میڈیکل کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔چیئرمین سوشل ویلفیئر سوسا ئٹی ڈاکٹر آصف کمال کے مطابق کتب میلے کا مقصد میڈیکل کے طلبہ کو طب کی کتابیں کم قیمت پر فراہم کرنا تھا۔
ڈین چیف ایگزیکٹیوپروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن نے دیگر فیکلٹی ممبران کے ہمراہ کتب میلے کا دورہ کیا اور کتابوں کا معائنہ کیا انہوں نے سوشل ویلفیئر سوسائٹی کی کاوش کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ دور جدید میں کتب بینی کا شوق معدوم ہوتا جارہا ہے لیکن میڈیکل فیلڈ سے وابستہ طلبہ کے لئے کتابوں کا مطالعہ انتہائی ضروری ہے۔
کتب میلے میں کتابوں کے اسٹال کے علاوہ کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ کتب میلے کے کامیاب انعقادکرنے والے اورسوشل ویلفیئر سوسائٹی کے دیگرممبران کو تعریفی اسناد بھی دئے گئے۔ کتب میلے میں نہ صرف گجو خان میڈیکل کالج کے طلبہ نے حصہ بلکہ صوابی کے چار نرسنگ کالجز کے طلبا و طالبات نے بھی کتب میلے کا رخ کیا اور اپنی من پسند کتابیں لیں۔