ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے زیر اہتمام سردار سمیع اللہ خان دلزاک میموریل فائیو سائیڈ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ نے میدان مار لیا ۔
منگل کے روز ڈسٹرکٹ بار گراؤنڈ میں ینگ لائرز مانسہرہ اور ایبٹ آباد بار کی ٹیموں کے درمیان معرکہ ہوا ،سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ینگ لائرز مانسہرہ بار کی ٹیم نے کامیابی سمیٹ لی ۔فائنل کے میچ میں مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی جنرل سید شاہد حسین شاہ تھے ۔
ڈسٹرکٹ بار کے گراؤنڈ میں ینگ لائرز مانسہرہ کی ٹیم نے تین گول سے برتری حاصل کی جب کہ ڈسٹرکٹ بار کی ٹیم دو گول کرسکی ۔پانچ دو کے مقابلہ میں مانسہرہ ینگ لائرز کے کھلاڑیوں نے دوسرے ہاف میں تین گول کرکے مد مقابل ٹیم کو شکست سے دوچار کیا ۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی سید شاہد محمود نے ینگ لائرز مانسہرہ کی جیتنے والی اور ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی دوسرے نمبر والی ٹیم میں ٹرافیز اور سپورٹس کمیٹی کے اراکین اور مہمان خصوصی کو شیلڈ تقسیم کیں اور سپورٹس کمیٹی کے لئے 20ہزار نقد انعام کا اعلان کیا۔