Voice of Khyber Pakhtunkhwa
Tuesday, July 1, 2025

خیبر پختونخوا نگران حکومت کا رمضان ریلیف کے تحت مفت آٹا فراہمی کا اعلان

خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے رمضان ریلیف پیکج کے تحت اٹے کی مفت فراہمی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔  پیکیج کے تحت 19 ارب 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رمضان ریلیف پیکیج دیا جائیگا۔

نگران وزیر خوراک فضل الہی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72لاکھ سے زائد 10 کلو اٹے کے تھیلے مفت تقسیم ہونگے۔

نگران وزیر خوراک نے مزید کہا کہ بی ائی ایس پی پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت سرکاری اٹا دیا جائے گا صوبے میں رجسٹرڈ 57 لاکھ 50 ہزار سے زائدگھرانے مستفید ہونگے جس سے صوبے کی 91 فیصد ابادی رمضان پیکیج سے مستفید ہوگی ۔

مفت آٹے کی فراہمی کے لئے صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے۔نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے میں گندم کی ضرورت 51 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے جبکہ صوبے کی اپنی پیداوار 13 لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

خیبر پختونخوا نگران حکومت کا رمضان ریلیف کے تحت مفت آٹا فراہمی کا اعلان

Shopping Basket